8 ستمبر 2013 - 19:30
اتحاد کے قیام اور فتنہ و فساد دبانے میں مراجع کرام کا کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے اپنے دورۂ عراق میں کل اس ملک کے مقدس شہر نجف اشرف کے ایر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں اتحاد کے تحّفظ میں مراجع کرام کے کردار کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

ابنا: انھوں نے نجف اشرف میں آیۃ اللہ سید علی سیستانی، آیۃ اللہ بشیر نجقی اور آیۃ اللہ محمد سعید حکیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کل بغداد پہنچے تھے جہاں انھوں نے عراق کے وزیر اعظم، نائب صدر، پارلیمانی اسپیکر، وزیر خارجہ اور اسی طرح مختلف عراقی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔......./169